سعودی عرب میں شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا انوکھا انتقام

011

ریاض: دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ہو اس میں عورت اپنی سوکن برداشت نہیں کرسکتی اوراگر اس کا شوہر دوسری شادی کر بھی لے تو وہ اس سے انتقام کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ایسا ہی کچھ ہوا ایک سعودی شخص کے ساتھ جس کی بیوی نے اس سے دوسری شادی کا انتقام نہ صرف پیسہ نکلوا کر لیا بلکہ اس کو قانونی خلاف ورزی میں بھی پھنسا دیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا رہائشی جہاں ایک طرف اپنی دوسری شادی کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنی نئی دُلہن کے ساتھ نئی زندگی کے سپنے دیکھ رہا تھا تو دوسری طرف اس کی پہلی بیوی انتقام کے آگ میں جل رہی تھی اور اپنے شوہر سے دوسری شادی کا انتقام لینے کا منصوبہ ترتیب دے رہی تھی جس میں اس نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کا مزا چھکانے کا سوچ لیا تھا۔
بیوی نے دوسری شادی پر اپنے شوہر سے پہلے تو خوب رقم ہتھیائی اور پھر بعد میں وہ اپنے بھائی کے ہمراہ شوہر کی گاڑی پر لانگ ڈرائیو کے لیے نکل پڑی، دوران ڈرائیونگ خاتون نے بھائی سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کا اصرار کیا جس پر اس کے بھائی نے بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پرسڑک پر نصب کیمروں نے اس خلاف ورزی کو نوٹ کرلیا جس بعد ازوں یوٹیوب پر ڈال دیا گیا۔
اس طرح بیوی نے اپنے شوہر سے اس کی گاڑی کے ذریعے بھی انتقام لیا جس میں اس کی گاڑی سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسے 3 لاکھ سعودی ریال کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اس کی عدم ادائیگی پر جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔

Leave a Reply