افغانستان میں شوہرنے بیوی کی ناک کاٹ ڈالی

11

کابل:  افغانستان کے شمال مغربی صوبے فریاب میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ ڈالی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ فریاب کے ضلع گھورمچھ کی ایک 20 سالہ خاتون رضا گل کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیاگیا جبکہ خاتون کا شوہر موقع سے فرارہوگیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان احمد جاوید بیدار نے بتایاکہ رضا گل کے شوہر محمد خان نے ان کا ناک چھوٹی چھری سے کاٹا،احمد جاوید بیدارنے کہاکہ خاتون کو فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے جو مقامی سرکاری ہسپتال میں ممکن نہیں،ترجمان نے بتایا کہ خاتون کا شوہر بیروزگار تھا اور حال ہی میں ایران سے واپس آیا تھا۔

احمد جاوید بیدار کا دعویٰ تھا کہ محمد خان نے اپنی اہلیہ رضا گل پر حملے کے بعد شاید طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے،ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ رضا گل کے شوہر نے کس بات پر مشتعل ہوکر یہ اقدام کیا۔

Leave a Reply