آشا بھوسلے نے میڈیا کے ریکارڈنگ کرنے پر شوچھوڑنے کی دھمکی دیدی

14

پونے: بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کو ایک تقریب میں غصہ آگیا اور وہ میڈیا پر برس پڑیں ۔

بتایاگیاہے کہ اشا بھوسلے پونے میں ہونیوالی ایک محفل موسیقی میں سروں کا جادو گانے آئیں تو میڈیا والوں کا کیمرا آن دیکھ کر ناراض ہوگئیں اور گانے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے ایک رپورٹرکو کہا کہ ریکارڈنگ روک دے اور کہا کہ اگر ریکارڈنگ نہ روکی گئی تو وہ شو چھوڑ کر چلی جائیں گی۔میڈیا والوں نے آشا بھوسلے کی بات مان لی اور ریکارڈنگ بند کر دی۔

Leave a Reply