پانی کی لہروں کے بعد اب بادلوں پر تیرنے والے سرفنگ بورڈ کی تیاری کا منصوبہ

19

شکاگو: آپ نے پانی کی لہروں پر لکڑی کے تختے کے ذریعے سرفنگ تو دیکھی ہوگی لیکن اب ایک موجد نے اس شوق کو ایڈونچر کا روپ دے کر بادلوں پر تیرنے والے بورڈ پر کام شروع کردیا ہے ۔

ونگ بورڈنگ کو ’’ایڈونچر اسپورٹس‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے مہم جو افراد جلد ہی بادلوں اور ہواؤں پر تیرسکیں گے۔ ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے یہ انوکھا منصوبہ پیش کیا ہے اور یہ کرتب عام افراد کے لیے نہیں کیونکہ ایک کامک بک سے متاثر ہوکر اس پر کام شروع کیا گیا ہے۔ اس کھیل کو ویک بورڈنگ اور اسکائی سرفنگ کا ملاپ قرار دیا گیا ہے۔

کمپنی کے حکام کو یقین ہے کہ ایک چھوٹے پنکھڑی والے ہوائی جہاز سے جڑے بورڈ پر سوار ہوکر لوگ بادلوں پر بہت جلد سرفنگ کرسکیں گے۔ کمپنی نے اس کا نام ’’کلاؤڈ کِکر‘‘ رکھا ہے جس پر بیٹھنے والا ایک پیراشوٹ پہنے ہوگا اور خود بورڈ پر بھی پیراشوٹ ہوگا تاکہ نیچے گرنے کی صورت میں کسی حادثے سے بچا جاسکے۔

Leave a Reply