آسٹرین جوڑے نے عمر بھر کی جمع پونجی کتے کی مدد سے تلاش کرلی

20

ویانا:  آسٹریا میں ایک جوڑے نے عمر بھر کی جمع پونجی پولیس کے سدھائے ہوئے کتے کی مدد سے تلاش کرلی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک جوڑے نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی جو کئی ہزار یورو پر مشتمل تھی ایک ڈبے میں بند کرکے کچن میں رکھ دی اور بعدازاں انھیں یاد ہی نہ رہا کہ انھوں نے چوروں اور ڈاکوؤں کے ڈر سے رقم کہاں رکھی ہے ۔

پورا گھر چھان مارنے کے باوجود رقم کی تلاش میں ناکامی کے بعد جوڑے نے پولیس سے رجوع کیا جنہوں نے رقم کی تلاش کے لیے منشیات اور کرنسی کی بو سونگھ لینے کی صلاحیت رکھنے والے کتے کی مدد سے چند منٹ میں رقم تلاش کرلی۔

Leave a Reply