نائیجیریا میں 12 سالہ لڑکی کا خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک

int-1

ابوجا: نائیجیریا کے صوبے یوبے میں ایک 12 سالہ بچی کے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے یوبے کے ضلع غبجا کے ایک بازار میں ایک 12 سالہ لڑکی نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا  جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے کارندے چھوٹی لڑکیوں پر بارود باندھ کر انہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے اڑ کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بورنوصوبے کے دارالحکومت میدوگوری میں ایک 17 سالہ لڑکی نے خود کو ایک مصروف بس اڈے کے قریب دھماکے سے اڑالیا تھا جس میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ 6 برس سے نائیجیریا میں شدت پسند گروہوں کی وارداتوں میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Leave a Reply